Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان چین فارماسیوٹیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی مخلص، قابلِ اعتماد اور آزمودہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں، جبکہ چین کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کا مضبوط پل ہے، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ صنعتی، تجارتی اور خصوصاً دواسازی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے تاکہ دونوں ممالک اس شعبے میں مشترکہ ترقی حاصل کر سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان ادویات سازی کے شعبے میں چینی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چین کے ساتھ فارماسیوٹیکل شعبے میں بزنس ٹو بزنس (B2B) شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے تاکہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی صنعت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دے دیا

Mobeera Fatima

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنیکی کوشش ، متعدد دہشتگرد گرفتار

admin

Leave a Comment