Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بھی بڑھنے کا امکان

تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

امریکی خام تیل فی بیرل 80 ڈالر سے زائد فروخت ہو رہا ہے، برطانوی برینٹ آئل فی بیرل 85 ڈالر سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا مربن آئل 79 ڈالر سے زائد فی بیرل ٹریڈ ہو رہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ ہفتے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہےلیکن اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

آج رات بارہ بجے قیمتوں میں ردو بدل کا قوی امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا اور ڈالر سستا ہوگیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment