Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں ، مصباح الحق

قومی سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں بلکہ نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور سخت محنت بھی ضروری ہے۔

پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی ضرور کریں، تاہم ان پر ایسا دباؤ نہ ڈالیں جو ان کے کھیلنے کے جذبے اور اعتماد کو متاثر کرے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دینا ضروری ہے، لیکن ان کی عمر، ذہنی نشوونما اور سیکھنے کے عمل کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مناسب وقت اور مواقع ملنے چاہییں۔

سابق کپتان نے چار روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارمیٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک، صبر، فیصلہ سازی اور ذہنی مضبوطی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ دورانیے کی کرکٹ ہی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے چیلنجز کے لیے تیار کرتی ہے۔

Related posts

سب ملکر کرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کردیا

Mobeera Fatima

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر کا سابق سیلکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment