Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، اہلیہ شنیرا اکرم

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

یہ افواہیں جعلی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں، جس کے بعد وسیم اکرم کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں سوئنگ کے سلطان مختلف ورزشیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربیل فلور پریس شامل ہیں، آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے بھی ہیں۔

شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ ریکارڈنگ میں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور AI ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، وہ جم میں ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔

Related posts

ریال میڈرڈ اٹھارہویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

admin

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے، بابراعظم

Mobeera Fatima

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment