Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان؛ شیرانی میں بس گہری کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

بلوچستان میں شیرانی علاقے میں دانہ سر میں بس کے حادثے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور متععدد زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات بلوچستان شاہد رند کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں مسافر بس کے المناک  حادثے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا گیا اور ریسکیو و امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار بس میں ایک دوسری خراب ہونے والی مسافر بس کے مسافر بھی سوار تھے، جس کے باعث گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو اہلکار کھائی میں گرنے والے مسافروں کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Related posts

اسپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ، تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

Mobeera Fatima

ڈی آئی خان :تحصیل کلاچی میں کرفیو نافذ،گاڑیوں،موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی

Mobeera Fatima

کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

admin

Leave a Comment