Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیا اتحاد؛ پاکستان، ترکیہ اور مصر بھی شامل، امریکی جریدہ

مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک نئے علاقائی سکیورٹی و سفارتی اتحاد کی تشکیل سامنے آئی ہے۔

اس اتحاد میں پاکستان، مصر، ترکیہ اور قطر سمیت کئی اہم ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد خطے میں استحکام، دفاعی تعاون، سفارتی ہم آہنگی اور بحرانوں کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا بتایا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے بلاک کی تشکیل ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی نے خطے کی سکیورٹی کو نئی آزمائش سے دوچار کر رکھا ہے۔ سعودی عرب خطے میں اپنا کردار مزید فعال بنانے کے لیے ایسے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون بڑھا رہا ہے جو سفارتی اور عسکری سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔  پاکستان اس مجوزہ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس اتحاد کا دائرۂ کار صرف عسکری تعاون تک محدود نہیں ہوگا بلکہ توانائی کے تحفظ، سمندری راستوں کی سلامتی، انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور علاقائی تنازعات کے سفارتی حل پر بھی توجہ دی جائے گی۔ آبنائے ہرمز اور خلیجی بحری راستوں کے تحفظ کو بھی اہم ترجیحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا

Mobeera Fatima

امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کو ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

تمام وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کیلئے وقت نکالیں، بل گیٹس

admin

Leave a Comment