Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیرالیکشن:سابق اراکین اسمبلی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر الیکشن سے پہلے مختلف اضلاع سے سابق اراکین اسمبلی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے آزاد کشمیر کی سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں،آزاد کشمیر کی مختلف جماعتوں سے مزید رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

میرپور، راولاکوٹ، پونچھ، کوٹلی اور باغ سے سابق وزراء آئی پی پی میں شامل ہوگئے،امتیاز شاہین، افتخار رشید اور عدنان سیاب خالد نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

میرپور سے تیمور فاروق اور باغ سے آصف محمود بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے،رئیس انقلابی، منظور ایڈووکیٹ، قمر الزمان، صدام نسیم، سردار فاران اور عاصم حمید نے بھی شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا، عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور پارٹی پرچم پہنائے۔

Related posts

دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مارا گیا

Mobeera Fatima

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment