Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور میں ٹیوشن سنٹر کے بعد اسکول کی چھت گر گئی،ایک بچہ جاں بحق

ٹیوشن سنٹر کے بعد لاہور میں اسکول کی چھت گر گئی، افسوسناک واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ ویمن کالج روڈ کے قریب اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں اسکول کی عمارت میں توسیع کا کام جاری تھا، اس دوران تعمیر ہونے والی چھت گر گئی۔

واقعے میں ایک آٹھ سالہ عبداللہ ولد امجد بٹ جاں بحق ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اسی اسکول کا طالبعلم تھا، بچہ اسکول کے دروازے سے نکلا ہی تھا کہ ملبے کی زد میں آگیا۔

حادثے کے وقت اسکول میں سمر کیمپ جاری اور بچے موجود تھے ،واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے سمر کیمپ کی اجازت تیس جون تک کے لیے دی تھی۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو کنٹرول میں بارہ بج کر بارہ منٹ پر چھت گرنے کی کال موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی سات گاڑیوں کے ساتھ پچیس ریسکیو اہلکار و افسران امدادی سرگرمیوں کے لئے موقع پر پہنچے۔

ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ ایک بچہ اسپتال میں ڈیڈ لایا گیا، چار زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے،چار زخمیوں میں کوئی بچہ نہیں ہے۔

زخمیوں کو سر پر گہری چوٹیں آئیں، مختلف فریکچرز ہیں، آرتھوپیڈیک اور نیورو کے ڈاکٹرز ایمرجنسی میں علاج کررہے ہیں، تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

Related posts

بارشیں اور سیلابی صورتحال، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے جوڑنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

کراچی میں کامیاب کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشتگرد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment