Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر

2026 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔

فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھی 3 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد 188 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر یورپی ملک سوئیڈن ہے جس کے پاسپورٹ پر 187 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔

بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین چوتھے نمبر پر ہیں ، ان ممالک کے پاسپورٹس سے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔ ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 185 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں،

Related posts

مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا، مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

گندم کی ا سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث کسٹمز افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کر لی گئی

admin

Leave a Comment