Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو جواب دیا جائے گا، عطا تارڑ نے خبردار کردیا

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے پانی زندگی کا مسئلہ ہے،  پاکستان سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی یکطرفہ تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا۔ کوئی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔

جناح کنونشن سینٹر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ زراعت معیشت کا بنیادی ستون اور دریائے سندھ اس کی شہ رگ ہے، پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پر مخلصانہ عملدرآمد کے عزم کا مظاہرہ کیا۔ پانی پاکستان کیلئے زندگی کا مسئلہ ہے ، سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی قبول نہیں۔ پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے۔

پانی کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے ، وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ 1960کا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی تعلقات میں منفرد مقام رکھتا ہے، سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، بھارت کے ساتھ پانی کا معاہدہ عالمی ضابطے کے تحت ہوا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانی کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے، پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Related posts

حیدر آباد میں ڈیری مالکان نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

یورو کپ فٹ بال ، کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment