Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نوشہرہ میں 3 پولیس اہلکار لاپتا، شبہ ہے خارجیوں نے اغوا کر لیا، ایس ایچ او

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے تھانہ نظام پور کے 3 پولیس اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں جن میں تھانے کا محرر اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے اغوا کا شبہ ہے اور اس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تھانہ نظام پور کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کی گئی انفارمیشن رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ نظام پور کے محرر کو بذریعے فون کال اطلاع ملی کہ “شر پسند عناصر (دہشت گرد) بمقام کوہاٹ باونڈری پہاڑی سلسلہ میں موجود ہیں۔”

اس اطلاع پر محرر نعیم اللہ کانسٹیبل عامر اور نور اسلام کو ساتھ لے کر پرائیوٹ موٹر کار پر نگرانی کے لیے کوہاٹ باونڈری پیران کی طرف چلے گئے ۔

تقریباً شام 6 نجے تھانہ گمبٹ ضلع کوہاٹ کے اسٹاف نے تھانہ نظام پور کے ایس ایچ او کو اطلاع دی کہ آپ کے ناکے یا موبائل کے جونواں کو ٹی ٹی پی کوہاٹ والے لے کر گئے ہیں۔

Related posts

دمشق کی فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدی رہا

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر احتجاج ، سہیل تاجک کو ہٹا دیا گیا ، عبدالجبار نئے آئی جی پولیس تعینات

admin

ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment