Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

موسم خشک اور گرم رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔ تاہم بعض شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ارشد ندیم نوجوان نسل کے لیے انسپائریشن ہے، بانی پی ٹی آئی

Mobeera Fatima

نئے بجٹ میں پیکیڈ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاپر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment