Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بلال اشرف اور مایا علی کی فلم “خان تمہارا” جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم “خان تمہارا” جلد سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ہم ٹی وی فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی بلال اشرف اور مایا علی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کا اعلان ہوتے ہی شائقین میں اس کے حوالے سے خاصی دلچسپی پیدا ہو گئی تھی، جبکہ ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد اس جوش و خروش میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فلم کی ہدایت کاری معروف ہدایتکار احتشام الدین نے کی ہے، اس کی کہانی اور مکالمے نامور لکھاری مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کیے ہیں۔ فلم کو ایم ڈی پروڈکشنز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اسے پاکستانی سینما کی بڑی پروڈکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

“خان تمہارا” ایکشن سے بھرپور کہانی ہے جس میں ہمت، جدوجہد، محبت اور انتقام جیسے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں بلال اشرف کے کردار “یوسف خان” کی جھلک دکھائی گئی ہے جو ناانصافی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے  مضبوط کردار کے طور پر سامنے آتا ہے۔

فلم میں مایا علی بھی منفرد اور مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔ شائقین کا ماننا ہے کہ یہ کردار مایا علی کے ماضی کے کرداروں سے مختلف اور زیادہ ایکشن سے بھرپور ہو گا۔

Related posts

کنسرٹ میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

والدین کے جھگڑے بچوں پر کیسے اثر کرتے ہیں، سلمیٰ حسن کا تجربہ

Mobeera Fatima

مہر بانو کی نئی ویڈیو پر عوام پھٹ پڑے

Mobeera Fatima

Leave a Comment