Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سوئٹزرلینڈ میں ایران۔امریکا مذاکرات کیوں منسوخ ہوئے؟ اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاک ایران سفارتی مذاکرات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے انتہائی اہم تفصیلات سامنے رکھ دی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کی آمد کی وجہ سے ایران کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں کچھ تاخیر ہوئی ہے، کیونکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسومات ادا کی جانی ہیں۔

اسحاق ڈار نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا کہ مذاکرات میں کوئی تعطل آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے عمل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی بلکہ طے شدہ پلان کے مطابق اب ہمیں 60 روز کے اندر اندر دوسرے مرحلے کے ان مذاکرات کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے مجوزہ دورے اور معاہدے پر اہم پیش رفت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ صبح جب ایرانی صدر نے امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط کر دیے، تو اس کے بعد اب سوئٹزرلینڈ جانے کا کوئی مقصد باقی نہیں رہا تھا، اسی لیے ہم نے سوئٹزرلینڈ میں موجود اپنے تمام آفیشلز کو وطن واپس بلا لیا ہے۔

Related posts

سعودی عرب، دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

admin

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment