Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران امریکا معاہدہ؛ قومی اسمبلی میں عالمی امن میں پاکستان کے مصالحانہ کردار پر متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے عالمی امن کے فروغ اور پاکستان کے مصالحانہ کردار پر اظہارِ تشکر کی متفقہ قرارداد منظور کر لی جسے  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی عالمی امن کے لیے کاوشوں اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں پاکستان کی سفارتی کوششوں میں تعاون کرنے والے دوست ممالک چین، سعودی عرب، ایران، امریکہ، قطر اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

قرارداد میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان نے عالمی امن، مذاکرات اور سفارتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر یہ ایوان اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا، پوری دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے۔

Related posts

معروف تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن، سیز فائر کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہیے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment