Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو 0-6 سے شکست ، کینیڈا کی میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کر لی۔

وینکور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے قطر کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند کینیڈا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی جس کا اُنہوں نے بھرپور فائدہ اٹھا کر پہلے ہاف میں 3 گول کرکے قطر کو دباؤ میں ڈال دیا۔

کینیڈا کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز 16 ویں منٹ میں لارین نے کیا۔ 29 ویں اور پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔ وقفے پر مقابلہ 0-3  سے کینیڈا کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں بھی زیادہ تر کھیل قطر کے ڈی میں ہوا۔ 64 ویں منٹ میں سلیبہ نے گول کرکے برتری مزید مستحکم کر دی۔ 75 ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی اپنی ہی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی ، یہ کینیڈا کا پانچواں گول تھا۔

Related posts

کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

جیسن گلیسپی سمیت پاکستانی غیر ملکی کوچز کل آسٹریلیا روانہ ہونگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment