Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کل سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے، پاکستان بطور ثالث شریک ہو گا

زیورخ: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد اس پر عملدرآمد کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے معروف پہاڑی مقام بورگن اسٹاک میں ہوں گے۔

سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ منصوبہ بندی کے تحت امریکا اور ایران کے نمائندے پاکستان اور قطر سمیت دیگر ثالث ممالک کی موجودگی میں کل بورگن اسٹاک ریزورٹ میں ملاقات کریں گے، جہاں جنگ بندی معاہدے کے عملی نفاذ اور آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے مطابق منصوبہ یہی ہے کہ امریکا اور ایران، ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ کل بیورگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے، جہاں معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات کیے جائیں گے۔

رائٹرز کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال مذاکرات کے شیڈول، شرکاء اور اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں تاہم فریقین کے درمیان ابتدائی بات چیت کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

Related posts

ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

Mobeera Fatima

بیساکھی میلہ ، پاکستان نے ریکارڈ ویزے جاری کرکے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھیر دیں

Mobeera Fatima

خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر عالمی ایتھلیٹ کو قتل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment