Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لبنان کیخلاف اسرائیلی کارروائی امریکا ایران معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہو گی ، عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان کے کسی بھی حصے پر اسرائیل کا مسلسل قبضہ یا آئندہ کسی قسم کی فوجی کارروائی امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

تہران میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اور لبنان میں جنگ کے خاتمے کے معاملات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ لبنان پر کسی نئے حملے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات دو مراحل میں انجام پائیں گے۔ مفاہمتی یادداشت باضابطہ طور پر جمعے سے نافذ العمل ہو گی ، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا نیا دور ممکنہ طور پر جمعے کو سوئٹزر لینڈ میں شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں جنگ بندی اور علاقائی معاملات جبکہ بعد ازاں جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اایران کے وقت کے مطابق پیر کے روز امریکا کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل اختیار کرنے کے بعد جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

Related posts

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبریں ، عالمی منڈی میں تیل مزید سستا

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

Mobeera Fatima

مسلسل گراوٹ ، بھارتی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment