Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کی ثالثی کوششیں قابل تعریف ، عالمی برادری کا امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم

امریکا اورایران کے درمیان معاہدہ طے پانے پر عالمی برادری کا ردعمل سامنے آ گیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ یہ تنازع کے پرامن حل کی جانب اہم اور مثبت پیشرفت ہے، معاہدہ مستقل جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھلنے کی جانب اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان، قطر،سعودی عرب اور دیگر ممالک کا کردار قابل تعریف ہے۔

علاوہ ازیں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے بھی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے سے خطے میں امن آئے گا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ معاہدے سے خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کی راہ ہموار ہو گی، دنیا کو طویل عرصے سے ایسی مثبت خبر کا انتظار تھا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے قبل اشتعال انگیزی اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے، ممکنہ تخریب کاری کے خلاف چوکس رہنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی غیر معمولی ثالثی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے معاہدے کی راہ ہموار کی۔

Related posts

یومِ استحصال پراسلام آباد میں واک، ریڈ زون میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

13 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، مریم نواز

admin

Leave a Comment