Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑیں گی، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑیں گی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کے باوجود امریکا نے ایران کے عزم کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ایرانی مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑیں گی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اگر غیرملکی افواج محفوظ رہنا چاہتی ہیں تو انہیں خطے سے نکل جانا چاہیے۔ ان کے مطابق خلیج فارس کی تاریخ بیرونی مداخلت کاروں کے برے انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے اور خطے میں موجود غیرملکی افواج مسلسل خطرے سے دوچار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی غلطی، حادثات یا ممکنہ کراس فائر کے باعث کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، اس لیے خطے میں تناؤ کم کرنے کا بہترین راستہ غیرملکی افواج کا انخلا ہے۔

Related posts

اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا: امریکی اخبار

Mobeera Fatima

جنسی ہراسانی کے الزامات ، شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا

Mobeera Fatima

برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد بھارت میں قیام کریں گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment