Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سینکڑوں پاکستانیوں کو روزانہ مختلف ممالک سے ملک بدر کئے جانے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک سو بتیس پاکستانی شہریوں کو یومیہ بنیاد پر مختلف ممالک سے ملک بدر  کیا جارہا ہے،ساڑھے پانچ سال میں 2 لاکھ 59 ہزار پاکستانی شہریوں کو 36 ممالک سے بے دخل کیا گیا ہے،پاکستانی شہریوں کی ملک بدری مختلف وجوہات کی بنیاد پرکی گئی ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو دستیاب سرکاری دستاویزات میں پاکستانیوں کی بیرون ممالک سے ملک بدری کے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، جس کے مطابق تقریباً 65 فیصد پاکستانی شہری پاکستان کے دوست ممالک سے ملک بدر کے گئے ہیں۔

ایک لاکھ سترہزار پاکستانی شہری سعودی عرب، قطر، عمان، بحرین، یواے ای اور کویت سے ملک بدر کیے گئے،پچھلے ساڑھے پانچ سال میں ایک لاکھ دس ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا۔

اسی عرصے میں اکتالیس ہزار کو یو اے ای اور دس ہزار پاکستانیوں کو عمان سے بے دخل کیا گیا،انسٹھ ہزارپاکستانی شہری سترہ ممالک سے 2021 میں ملک بدر کیے گئے۔

Related posts

سندھ کابینہ: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری

Mobeera Fatima

عمران خان کی جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 13 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

Mobeera Fatima

Leave a Comment