Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل دیامر میں دفعہ 144 نافذ

گلگت بلتستان میں کل ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس نے ضلع بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ آرڈر کے تحت دیامر کی حدود میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کے استعمال، ڈرونز، کواڈ کوپٹرز اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں (UAVs) پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تحریری این او سی (NOC) کے بغیر ڈرون اڑانے یا اسلحہ ساتھ رکھنے پر سخت کارروائی ہو گی۔ یہ احکامات اگلے 60 دنوں تک برقرار رہیں گے، تاہم آفیشل ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Related posts

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

Mobeera Fatima

سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment