Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام

سوال:1.کیا سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ (impurity) اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی یا نہیں؟

2. زکوٰۃ سونے کی خریداری قیمت (purchase value) پر واجب ہے یا فروخت/بازار قیمت (selling or resale value) پر؟جیسا کہ دوبارہ فروخت کی قیمت میں اصل یا خریداری کی قیمت کا 1/4 کٹوتی کر لی جاتی ہے۔

3.کیا زکوٰۃ اس وقت فرض ہوتی ہے جب سونا 85 گرام تک پہنچ جائے، یا کوئی مختلف وزن کی حد مقرر ہے؟

4.اگر خالص سونے کا کل وزن 85 گرام سے کم ہو لیکن نقد رقم موجود ہو جو زکوٰۃ کے قابل ہے، تو زکوٰۃ صرف نقد رقم پر واجب ہوگی یا دونوں پر ، یعنی کم وزن والا سونا اور نقد رقم دونوں پر؟

جواب:1. احکامِ زکوٰۃ میں سونے، چاندی کے زیورات کے وزن میں غالب کا اعتبار ہوتاہے، اگر زیورات میں سونا ، چاندی غالب ہو اور کھوٹ، پالش کم ہو تو پالش اور کھوٹ سونے اور چاندی کے وزن میں شمار ہوگا۔

2. سونے کے زیورات یا خالص سونے کی زکوۃ کی ادائیگی میں قیمتِ فروخت معیار ہے،قیمتِ خرید نہیں، لہٰذا جب زکوٰۃ کی ادائیگی کا وقت ہو، اس وقت زیورات کی قیمتِ فروخت معلوم کرکے اسی حساب سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment