Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نواب شاہ میں طوفانی بارش ، درجنوں مکانات منہدم ، 10 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

نواب شاہ میں طوفانی بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ڈی سی شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظاماٹی کے مطابق چھتیں اور دیواریں گرنے واقعات قاضی احمد ، خیر پور ناتھن شاہ اور دیگر علاقوں میں رونما ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

طوفان کے باعث بجلی کے درجنوں پول بھی گر گئے جس کی وجہ سے رات گئے سے بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہے ، طوفان کے باعث سیکڑوں سولر پلیٹیں بھی اڑ کر ٹوٹ گئیں۔

اس کے علاوہ لاڑکانہ میں طوفانی بارش کے باعث 132 کے وی مین سپلائی کے ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

Related posts

طلبا کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، اس معاملے کو کوئی نہیں دیکھ رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

Mobeera Fatima

سالانہ 15 کروڑ منافعے والی کمپنیاں سپر ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment