Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی پی ٹی آئی سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے سلمان صفدر اور دیگر وکلاء کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاورآف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں۔ دستخط کے لیے وکلا نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیا جا رہا۔

Related posts

چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب

Mobeera Fatima

ارشد ندیم ٹریننگ کے لئے برطانیہ چلے گئے

Mobeera Fatima

پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیر دفاع

Mobeera Fatima

Leave a Comment