Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید رہنما سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سکیورٹی میں جمعرات کو ادا کی گئی۔ جس میں علی خامنہ ای کے اہلخانہ اور کچھ سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔

برطانوی اخبار کی اس خبر کی دیگر ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ ایران کی جانب سے بھی فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہلِ خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئے تھے۔

Related posts

ترکیہ کا برطانیہ سے 11 ارب ڈالر مالیت کے یورو فائٹر طیارے خریدنے کا معاہدہ

Mobeera Fatima

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

Mobeera Fatima

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

Mobeera Fatima

Leave a Comment