Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گر گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ امریکا میں توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار نے شرح سود میں کمی کی امیدوں کو کمزور کر دیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 4,702 ڈالر فی اونس تک آ گیا، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مضبوط مہنگائی ڈیٹا کے باعث فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔

تجزیہ کار کائل روڈا کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اب سال کے آخر تک شرح سود میں اضافے کے امکان کو بھی مدنظر رکھ رہی ہے، جس سے سونے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں امریکی صارفین کی مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا، جو گزشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ آئندہ معاشی اشاریوں پر مرکوز ہو گئی ہے۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی کے درمیان اس ہفتے ہونے والی ملاقات بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں کمی یا استحکام دیکھا گیا۔

Related posts

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ملک میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment