Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایک دن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پشاور، ایک دن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

جہاں مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 2300 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا ہے۔

فائن آٹے کی قیمت میں بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی پر پابندی کے باعث مارکیٹ میں قلت پیدا ہو رہی ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو اسٹاک میں مزید کمی کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے قیمتوں میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

کرم تنازع کا حل ، قبائلی عمائدین آج اسلام آباد میں جرگہ کریں گے

Mobeera Fatima

روس کے نائب وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا، وزیر خوراک پنجاب

admin

Leave a Comment