Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

دورہ چین سے قبل امریکی قانون سازوں نے ٹرمپ سے اہم اپیل کر دی

امریکی آٹو انڈسٹری اور قانون سازوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران چینی گاڑیوں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی دینے سے گریز کریں۔

رائٹرز کے مطابق دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکینِ کانگریس اور صنعتی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ چینی آٹو ساز کمپنیوں کو اجازت دینے سے امریکی مینوفیکچرنگ اور قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ان کا مؤقف ہے کہ چینی کمپنیاں حکومتی سرپرستی، کم قیمتوں اور جدید الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کے باعث مارکیٹ پر تیزی سے قبضہ جما سکتی ہیں۔

امریکی قانون سازوں نے ڈیٹا سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جدید گاڑیاں مسلسل معلومات اکٹھی کرتی ہیں، اس لیے چینی کمپنیوں کی شمولیت حساس معلومات کے رسک کو بڑھا سکتی ہے۔ اس حوالے سے نئی قانون سازی بھی زیر غور ہے جو چینی گاڑیوں پر پابندی کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

Related posts

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

Mobeera Fatima

روس نے جاسوسی کے الزامات پر برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات: بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے پر جرمانہ، ملک بدری کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment