Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معرکہ حق کی تقریبات، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ڈائیورژن پلان جاری کر دیا

معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ڈائیورژن پلان جاری کردیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکۂ حق کی تقریبات کے سلسلے میں شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورژن نافذ رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے کو کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو بھی بند رہے گی۔

موٹروے سے مری جانے والے شہریوں کو نائنتھ ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مری اور بھارہ کہو سے موٹروے جانے والوں کو مری روڈ اور آئی جے پی روڈ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

ریڈ زون سے راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو استعمال کریں گے، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کے لیے فقیر ایپی روڈ اور نائنتھ ایونیو تجویز کی گئی ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے11بجے ہو گا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ، ان کے بغیر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ، جے یو آئی

admin

سعودی ائیر لائن بروقت کارکردگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment