Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

امریکا میں سائبر حملوں کے بعد ہیکرز سے ڈیٹا کی واپس کیلئے رابطے شروع

تعلیمی پلیٹ فارم Canvas LMS پر سائبر حملے کے بعد امریکہ بھر کے اسکولز اور جامعات نے ہیکرز سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ طلبہ کا چوری شدہ ڈیٹا لیک ہونے سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ہیکنگ گروپ ShinyHunters نے تقریباً 6.65 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چرا لیا، جس میں 9 ہزار کے قریب تعلیمی اداروں کے طلبہ کے نام، ای میلز اور نجی پیغامات شامل ہیں۔ اس واقعے نے امتحانات اور اسائنمنٹس کی تیاری کرنے والے طلبہ کو شدید متاثر کیا ہے۔

فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی تعلیمی نظام کو متاثر کرنے والی اس خلاف ورزی سے آگاہ ہے، تاہم پلیٹ فارم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب کینوس کی پیرنٹ کمپنی Instructure نے کہا ہے کہ مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اور سروس بحال کر دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہیکرز نے “فری فار ٹیچر” فیچر میں موجود خامی کا فائدہ اٹھایا، جسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اضافی سکیورٹی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

ایپل کی جانب سے سستا ترین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے سب سے تیز اور بہترین فونز

Mobeera Fatima

چین چاند کے پراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

admin

Leave a Comment