Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سعودی ائیر لائن بروقت کارکردگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی

سعودی ائیر لائن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا بروقت کارکردگی کے لیے عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ترجمان کے مطابق سعودی ائیر لائن نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔آپریشنل کار کردگی میں عمدگی کے لیے ایئر لائن کے عزم کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے ہوا بازی کی صنعت سے متعلق عالمی ویب سائٹ 2024 کی رپورٹ میں سعودی ایئرلائن کی پہلی پوزیشن رہی۔

سعودی ائیر لائن کی مستقل بر وقت روانگی پاکستانی مسافروں کے لیے خاص طور پر سودمند ہے جو آرام دہ سفری تجربے کے لیے پروازوں کی وقت پر روانگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے یہ اعتبار انتہائی اہمیت رکھتا ہے سعودی ایئرلائن نے مسافر کا بروقت پروازوں کی روانگی پر اعتماد برقرار رکھا ہے، سعودی ائیرلائن کے مسافروں کو کنیکٹنگ پروازو ں میں بھی سہولت میسر ہے۔

سعودی ایئرلائن نے چار براعظموں میں 100 سے زائد روٹس پر 16503 پروازوں کی بروقت آمدگی 88.12 فیصد رہی جبکہ پروازوں کی بر وقت روانگی نے 88.15 فیصد کی متاثر کن شرح حاصل کی۔

سعودی ایئرلائن آئندہ چند برسوں میں اپنے فضائی طیاروں میں مزید 103جدید نئے طیارے شامل کرے گا، سعودی وژن 2030 کے مطابق اس اقدام سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفر اور دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

Related posts

شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل

Mobeera Fatima

حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پنڈی بھٹیاں ، سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع

Mobeera Fatima

Leave a Comment