Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن

ترجمان اوگرا نے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے نہ تو ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی صورتحال موجود ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن پاکستان کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق اوربلا تعطل جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی کو مسلسل برقرار رکھا گیا ہے اور حکومت مستقبل میں بھی ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔

Related posts

ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

Mobeera Fatima

بارکھان میں کلیئرنس آپریشن، 7خارجی ہلاک،میجر سمیت 5 جوان شہید

Mobeera Fatima

کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات نہیں دی جا رہیں ، خبریں غلط ہیں ، جیل حکام

Mobeera Fatima

Leave a Comment