Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 10 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی بھٹہ محمد دین کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سکھ نہر کے قریب گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات 10 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا ، 3 منزلہ مکان میں 3 خاندان رہائش پذیر تھے، 10 افراد کی لاشیں نکالی لی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے تحت ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے، اس آپریشن میں ریسکیو کی 6 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ 20 ریسکیورز موقع پر موجود ہیں۔ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ چھوٹا سا گھر تھا جو تین منزلہ بنا ہوا تھا ، ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈی سی لاہور اور دیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

Related posts

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت کا اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کروانے کا فیصلہ

admin

سپریم کورٹ، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

Leave a Comment