Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں پہلی باضابطہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ایم آئی بھی شریک تھے ، ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری

admin

سابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے نام سے پھیلائی جانے والی بڑی افواہ بے نقاب

Mobeera Fatima

انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے، جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment