Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خطے کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی بدلتی صورتحال پر ایک اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد کے داخلی راستے سیل ، اسکولوں میں چھٹی، میٹرو بس سروس بھی بند

Mobeera Fatima

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

ججز ٹرانسفر کیس ، 16 جون کو سماعت مکمل ہوئی تو مشاورت کے بعد مختصر فیصلہ دے دینگے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment