Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں تبدیلی کر دی گئی ، نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔

نئی شرح کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع 12.96 فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30 فیصد سالانہ 3 سال کے لیے اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد کر دی گئی۔

Related posts

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

Mobeera Fatima

پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان کا بنگلہ دیشی طلباء کو اسکالر شپس فراہم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment