Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اس بار جے ڈی وینس کی جگہ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید

پاکستان اور عالمی سفارتی حلقوں میں اس وقت سب سے بڑی خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ آمد ہے، جس کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے کامیاب ہونے کی قوی امید ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے ایک بڑا انکشاف کیا کہ اگر یہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں، تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے پر دستخط کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو موقع نہیں دیں گے بلکہ وہ خود اسلام آباد آئیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس تاریخی کامیابی کی صورت میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے، جس کے بعد اسلام آباد عالمی امن کا مرکز بن جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان خبروں کو تقویت دیتے ہوئے امریکی اخبار ‘نیویارک پوسٹ’ کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا کہ “ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں”۔

Related posts

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

معروف بھارتی صنعتکار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

آزادی صرف تاریخی کامیابی نہیں ، ذمہ داری بھی ہے، پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہو گا ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

Leave a Comment