Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گزشتہ رات کے زلزلے سے افغانستان میں 8 افراد جاں بحق، پشاور میں بھی نقصان

گزشتہ رات آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مکان منہدم ہو گیا، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

اس کے علاوہ پشاورمیں راج کپور حویلی کی دیوار متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق بارشوں کے باعث حویلی کی دیواریں خستہ حال ہو چکی تھیں، اور دلیپ کمار اور راج کپور حویلی کی مرمت کیلئے بجٹ مختص ہو چکا ہے، اور جلد کام شروع کیا جائے گا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے کابل، اسلام آباد اور نئ دہلی سمیت خطے کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ ہندوکش کے علاقے میں آیا، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 177 کلومیٹر تھی، جبکہ پاکستان کے قومی زلزلہ پیما مرکز نے اس کی گہرائی 190 کلومیٹر بتائی ہے۔

پاکستان میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، فیصل آباد اور ملتان سمیت متعدد علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی، وزیر توانائی

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

admin

بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment