Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیصل آباد: پاک آرمی کےگلزار نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فیصل آباد:  پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے  واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔

ونر کو 5 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔

 فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے ہوئے، شائقین کی بڑی تعداد نے رستمِ پاکستان دنگل سمیت پہلوانوں کی زور آزمائی کے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو خوب داد دی ۔

Related posts

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی

Mobeera Fatima

ٹی 20 ورلڈ کپ:محمد کیف اور سری سانتھ کی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی

admin

کیا پاکستان اب بھی ایشیا کپ فائنل کھیل سکتا ہے؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment