Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بلے باز بیٹر ڈیوڈ وارنر نے انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

اس طرح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے جانے والا میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا

خیال رہے کہ 2023 میں بھارت کے خلاف کھیلا گیا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل میچ انکا آخری میچ تھا۔ اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جنوری میں پاکستان کے خلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

ڈیوڈ وارنر 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

Mobeera Fatima

بادی النظر میں دو رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

شیخو پورہ میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، باپ 4 بچوں سمیت جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment