Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مشرق وسطیٰ تنازع: سعودیہ، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ سے کل اہم ملاقات ہوگی، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کر دی۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اگلے روز وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات ترکیے میں طے تھی، مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد ملنے کی دعوت دی، ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا ایران سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا جس کی ایران نے تصدیق کی اور پھر ایران نے پاکستان ہی کے ذریعے اپنا جواب امریکا تک پہنچایا۔

Related posts

“جیمرز لگی جگہ پر ملاقاتیں” علی امین گنڈا پور منظر عام پر آ گئے

Mobeera Fatima

ہم نیٹ ورک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مظہر الحق صدیقی کا سوئم آج ادا کیا جائے گا

Mobeera Fatima

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ائیر انڈیا کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment