Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دو ماہ میں 2 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں ، درآمدی فیول سے چھٹکارا پانا ہو گا ، علی پرویز

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ، انرجی سکیورٹی کیلئے سٹوریجز اور انفراسٹرکچر کی تیاری ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار دبئی خام تیل 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچا ، جس سے ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بند سطح پر پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشورنس اور سکیورٹی کاسٹ بڑھنے سے اضافی ادائیگی کرنا پڑی ، گیس سیکٹر کا گردشی بڑا چیلنج ہے ،ہم نے گردشی قرض کو بڑھنے سے روکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے متبادل سپلائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ، قطر اور سعودی عرب نے موجودہ صورتحال میں تعاون کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے یانبو سے پاکستان کو پیٹرلیم مصنوعات فراہم کیں ، دو ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں ، ہمیں درآمدی فیول سے چھٹکارا پانا ہو گا۔

Related posts

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

امیر جماعت اسلامی نے 20ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment