Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

موٹر سائیکل اور گاڑی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز، اعلان جلد متوقع

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو پیٹرول پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے مخصوص صارفین کو 20 سے 30 لیٹر ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ سبسڈائز پیٹرول کی فراہمی کے لیے کیو آر کوڈ فراہم کیا جائے گا اور اس متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کفایت شعاری منصوبے پر عمل کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں سے 154 ارب روپے مانگ لیے  ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں فیول سپلائی 10 مئی تک کے لیے موجود ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے صدر، وزیرِاعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے اعلان

Mobeera Fatima

راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے

Mobeera Fatima

کالعدم ایکشن کمیٹی مسلح جتھہ بن چکی ، شرپسندوں کیساتھ رعایت نہیں برتیں گے، ترجمان آزاد کشمیر پولیس

Mobeera Fatima

Leave a Comment