Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا،بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار عوام سے مالا مال ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیرپا امن و استحکام بلوچستان کی حقیقی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

بلوچستان میں امن و استحکام سرمایہ کاری کے فروغ اور صوبے کے انسانی و قدرتی وسائل کو عوام کی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر ہے،بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں، نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے،فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن عناصر کے غیر ملکی پراکسیز ہیں۔

Related posts

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوششیں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

Mobeera Fatima

پنجگور، ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ، حکومت سے آج پھر مذاکرات ہونگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment