Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاسدارانِ انقلاب کا ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت دو امریکی جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے  ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت 2 امریکی جنگی جہازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی میڈیا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دونوں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکی میڈیا گزشتہ دنوں ایران جنگ میں امریکا کے کم از کم 16 طیاروں کو نقصان کی خبر بھی نشر کر چکا ہے۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھولنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔

 ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی علاقوں پر حملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھل سکتا ہے، باب المندب یمن کے نزدیک آبی گزرگاہ ہے جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے۔

Related posts

آسیان ریجنل فورم اجلاس میں بھارت کو پاکستان کے خلاف الزامات دہرانے پر شرمندگی کا سامنا

Mobeera Fatima

ڈنمارک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروا لیا ، بمباری سے مزید درجنوں شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment