Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا، اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی: سوئٹزرلینڈ

اسپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوئس وزیر دفاع  فِسٹر نے ویکلی جریدہ ’زونٹاگز سائٹنگ‘ کو بتایاکہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے، تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں۔

سوئس وزیر دفاع فِسٹر کے مطابق  فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  وہ ان تمام ممالک کا ذکر کر رہے ہیں جو تشدد کی ممانعت کی پاسداری نہیں کر رہے، بشمول امریکا اور اسرائیل۔

Related posts

بنگلا دیش الیکشن،بی این پی نےمیدان مار لیا

Mobeera Fatima

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment