Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے، مزید سستا ہو گیا

ایران جنگ کی وجہ سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

چار روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں 30 ہزار 1 سو روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 3 ہزار 400 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 2915 روپے سستا ہوا جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہو گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 34 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 5 ہزار 110 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

ملک میں چاندی کی قیمت بڑھ گئی ہے، چاندی 104 روپے مہنگی ہونے سے فی تولہ قیمت 8 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔

Related posts

امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کو ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے، صدر ٹرمپ

Mobeera Fatima

ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment