Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026ء کیلئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 7 میچوں میں 383 رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف دو سنچریاں بھی بنائیں۔

وہ ایک ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے سنجو سیمسن، انگلینڈ کے وِل جیکس، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اور ٹم سائفرٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور کپتان ایڈن مارکرم شامل ہیں۔

Related posts

بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، آسٹریلیا ناقابل تسخیر رہتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment