Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 13 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے پاکستانی معیشت پر بھی منفی اثرات کا سلسلہ جاری ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مسلسل شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 9780 پوائنٹس کمی سے 147715 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔

سرکٹ بریک کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس 13050 پوائنٹس کمی سے 144445 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 10566 پوائنٹس کم ہو کر157496 پر بند ہوا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں سونا مزید مہنگا ، قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

ایل پی جی اور ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment